ذیاد اکرم درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 25 اگست سے بنوں میں شروع ہو گا

بنوں (سپورٹس ڈیسک)ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ذیاد اکرم درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 25 اگست سے بنوں میں شروع ہو گا اور ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم خان کریں گے۔ افتتاحی میچ ریڈ سورانی کلب اور خان کلب بنوں کی ٹیموں کے درمیان بنوں سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری اسرار بنگش نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 50 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ٹورنامنٹ پی ایف ایف قوانین کے مطابق ناک آٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں کیش انعام بمعہ ٹرافیاں اور دیگرانعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، گول کیپر اور ٹاپ سکورر کے انعامات بھی رکھے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *