جعفرآباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات چار مسلح افراد مقامی سکھ تاجر کی شاپ میں گھس کر مالک اور عملے کو یرغمال بنانے کے بعد پندرہ لاکھ روپے نقدی موبائل فونز ودیگر سامان چھین کر فرار

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) جعفرآباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات چار مسلح افراد نے مقامی سکھ تاجر کی شاپ میں گھس کر مالک اور عملے کو یرغمال بنانے کے بعد پندرہ لاکھ روپے نقدی موبائل فونز ودیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے واقعے کے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج کاروبار بند کردیا گیا دھرنا مظاہرہ ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ پولیس کے مطابق جعفرآباد کے ہیڈ کوارٹر ڈیرہ اللہ یار سٹی پولیس تھانے کی حدود مین بازار ٹی چوک پر چار مسلح افراد نے مقامی سکھ تاجر سردار پھلاج سنکھ کے شاپ پر دھاوا بول دیا اسلحے کے زور پر ان کو اور شاپ میں کام کرنے والے عملے کو یرغمالی بنانے کے بعد پندرہ لاکھ روپے کیش تین عدد قیمتی موبائل فون ودیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات پر تاجر برادری شہری سراپا احتجاج بن گئے کاروبار بند کرکے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع پر سٹی پولیس کی بھاری نفری جاے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *