جشن آزادی پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب کبڈی ٹورنامنٹ 10 اگست سے پشاور میں شروع ہو گا

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)جشن آزادی پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب کبڈی ٹورنامنٹ 10 اگست سے طہماس سٹیڈیم، پشاور میں شروع ہو گا۔ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید بری سلطان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں ٹورنامنٹ میں پشاور ڈسٹرکٹ کی آٹھ کلبوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 13 اگست کو کھیلا جائے گا جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *