بلوچستان کے علاقے سوراب اور مستونگ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 10دہشت گرد ہلاک، 2خواتین خود کش بمباروں کوسہولت کار سمیت گرفتارکرلیا گیا

کوئٹہ( این این آئی) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد نیٹ ورک کے خلاف کارروائیوں میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاجبکہ مستونگ میں 2خواتین خود کش بمباروں کو سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 48 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے ضلع سوراب اور مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں جس میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مو ¿ثر انداز میں نشانہ بنایا، ضلع سوراب میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ مستونگ میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور دو خواتین خودکش بمباروں سمیت ان کے سہولت کار کو حراست میں بھی لے لیادہشت گردوں کے ٹھکانوں سے گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *