Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آبا (ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے مغربی شہر پرتھ کے قریب ایک معروف ساحل پر شارک کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ ’جمعہ کی صبح سیرینٹو بیچ کے قریب سمندر میں تیراکی کے دوران ایک مرد تیراک کو شارک نے کاٹ لیا، جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہوسکا۔‘مغربی آسٹریلیا کی ریاستی پولیس کی ترجمان نے بتایا کہ ’تیراک شارک کے حملے کے نتیجے میں ہلاک ہواواقعے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی اداروں نے سیرینٹو بیچ کا رخ کیا، جبکہ پولیس کے ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کے ذریعے ساحل کے قریب سمندر میں تیراک کی تلاش کی گئی۔حکام نے واقعے کے بعد اس علاقے کے ساحلوں کو آئندہ اطلاع تک بند کردیا ہے۔