Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

نیویارک(سپورٹس ڈیسک)کیا آپ پسند کریں گے کہ کوئی روبوٹ آپ کے محافظ یا باڈی گارڈ کے طور پر ساتھ رہے؟اگر ہاں تو ایک چینی کمپنی نے اس سائنس فکشن خیال کو حقیقت بنا دیا ہے۔انسان نما روبوٹس کی ٹیکنالوجی بہت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یونی ٹری نامی کمپنی نے فلمی کردار روبو کوپ جیسا نیا روبوٹ متعارف کرایا ہے۔اس روبوٹ کو ایچ 2 ایکس کنگفو لیجنڈ کا نام دیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری ویڈیو میں کنگفو روبوٹ کو ایکشن میں دکھایا گیا ہے جو کافی دلچسپ ہے۔ویڈیو میں روبوٹ کو ککس اور مکے مارتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ متعدد دیگر ایکشنز بھی دکھائے گئے ہیں۔کنگفو کی صلاحیت سے ہٹ کر یہ واضح نہیں کہ حقیقی دنیا میں یہ روبوٹ کس کام آسکتا ہے۔البتہ کمپنی نے عندیہ دیا ہے کہ اس روبوٹ کو ذاتی باڈی گارڈ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔یونی ٹری نے روبوٹ کے مزید فیچرز کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی ہیں۔مگر یہ ضرور بتایا ہے کہ یہ 4 میٹر بلند پلیٹ فارمز سے نیچے چھلانگ لگاسکتا ہے اور سنگل چارج پر 8 گھنٹے تک کھڑا رہ سکتا ہے۔اس کی قیمت 29 ہزار 900 ڈالرز رکھی گئی ہے۔