ایران، جنوری میں احتجاج سے متعلق مقدمے میں مزید 2 افراد کو پھانسی

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایران نے جنوری میں ہونے والے ملک گیر احتجاج سے متعلق مقدمے میں سزا پانے والے مزید 2 افراد کو پھانسی دے دی۔عرب ٹی وی کے مطابق ابوالفضل سپاہی بدجانی اور امیر حسین صفری حسین آبادی کو اصفہان کے علیخانی اسکوائر میں 8 جنوری کو سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں سزائے موت دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس مقدمے میں مجموعی طور پر 12 افراد کو سزائے موت سنائی گئی تھی جن میں سے ان 2 افراد سے قبل بھی 2 مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔ایران میں 2026 میں جنوری کے احتجاج کے بعد سے اب تک کم از کم 24 افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *