Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 27 اگست بروز جمعرات سے لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر شروع ہو گا، انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے لیڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں گرین شرٹس کو ایک اننگز اور 103 رنز سے شکست دی تھی اس سے قبل پروفیشنل کانٹی کلب سلیکٹ الیون اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان اس سے قبل تین روزہ وارم اپ میچ پاکستان کی ٹیم نے 7وکٹوں سے جیت لیا تھا۔انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 27 سے 31اگست تک انگلینڈ کے دارالحکومت لندن لارڈز میں کھیلا جائیگا۔انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت جو روٹ کریں گے، پاکستان کی ٹیم مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی فٹنس مسائل کے باعث غیر موجودگی میں سلمان آغاز کی زیر قیادت میدان میں اتریگی۔پاکستان کی ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پریکٹس میچ کے علاوہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ تین روزہ وارم اپ میچ اور ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جا چکا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 27 سے 31 اگست تک لارڈز میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 سے 13 ستمبر تک برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔