Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

چھتر(این این آئی)اسسٹنٹ کمشنر چھتر بشیر احمد نے نائب تحصیلدار میرحسن صدورا خان ابڑو اور پٹواری غلام رسول مغیری کے ہمراہ ربیع کینال، یونین کونسل شوری ڈربی بیرون کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور چھتر ندی سے آنے والے سیلابی ریلے سے متاثرہ آبادیوں میں نقصانات کا جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کی مشکلات اور ضروریات سے آگاہی حاصل کی اور انہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے متعلقہ ریونیو عملے کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں کا جامع سروے مکمل کرکے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا تاکہ متاثرین کو حکومتی پالیسی کے مطابق بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے کہا کہ حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ نصیرآباد کی خصوصی ہدایات پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پٹواری اور ریونیو عملہ فیلڈ میں موجود ہے اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے تاکہ شفاف انداز میں متاثرین کا اندراج مکمل کیا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کی داد رسی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کو ریلیف کی فراہمی اور بحالی کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے