پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول میں تبدیلی

لندن (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے دوران پی سی سی سلیکٹ الیون کے خلاف وارم اپ میچ کا دورانیہ تبدیل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے دوران پی سی سی سلیکٹ الیون اور پاکستان کے درمیان شیڈول میچ کے دورانیے میں تبدیلی پر اتفاق کیا ہے۔کینٹ کرکٹ کے مطابق بیِکنہَم کے کاو ¿نٹی گراو ¿نڈ میں ہونے والا یہ میچ اب چار کے بجائے تین روزہ ٹیسٹ وارم اپ میچ ہوگا جس کا آغاز جمعرات 13 اگست سے ہوگا۔اس میچ کو پہلے بدھ 12 اگست سے چار روزہ مقابلے کے طور پر شیڈول کیا گیا تھا۔انتظامیہ نے بدھ کے روز کے لیے خریدے گئے تمام ٹکٹوں کی مکمل رقم آنے والے دنوں میں واپس کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم جمعرات 13، جمعہ 14 اور ہفتہ 15 اگست کے لیے پہلے سے خریدے گئے ٹکٹ بدستور قابلِ استعمال ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے لیڈز میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ لارڈز اور تیسرا ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *