Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

ملتان (سپورٹس ڈیسک)پاکستان مینز وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نیشنل چیمپئنز کپ کے سلسلے میں ملتان پہنچے اور چاروں ٹیموں کے کوچنگ سٹاف کے ساتھ میٹنگ کی۔میٹنگ میں پاکستان گرینز، گولڈ، وائٹ اور بلوز کے ہیڈ کوچز مصباح الحق، اعجاز جونیئر، اقبال امام اور اعزاز چیمہ نے شرکت کی جبکہ میٹنگ میں پاکستان وائٹ بال ٹیم کے باؤلنگ کوچ ایشلے نوفکے اور این سی اے کوچ ایجوکیشن ہیڈ شاہد اسلم بھی شریک تھے۔میٹنگ میں 11 سے 18 اگست تک ہونے والے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی ون ڈے کرکٹ سکلز کی بہتری اور دیگر امور پر بات کی گئی،نیشنل چیمپئنز کپ اگلے سال ساؤتھ افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کی پہلی کڑی ہے،نیشنل چیمپئنز کپ کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ 2026-27 سیزن کا باقاعدہ آغاز بھی ہوگا