Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
کوئٹہ (ویب ڈیسک)صوبائی وزیرِ خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دومڑنے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین مضبوط اور برادرانہ تعاون خطے کے پْرامن، محفوظ، مستحکم اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے۔ مکہ مکرمہ میں طے پانے والا سہ فریقی دفاعی معاہدہ تینوں برادر اسلامی ممالک کے مابین باہمی اعتماد، اتحاد، اخوت اور اجتماعی دفاع کے عزم کا واضح اور تاریخی مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے تعلقات مذہبی، تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ اقدار پر استوار ہیں۔ تینوں ممالک خطے میں امن، سلامتی، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ باہمی تعاون کے فروغ سے نہ صرف دوطرفہ و سہ فریقی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے بلکہ خطے میں امن و استحکام کی راہیں بھی ہموار ہوں گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں ہونے والا یہ معاہدہ اس امر کا مظہر ہے کہ برادر اسلامی ممالک باہمی احترام، اتحاد اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے یکجا ہیں۔ دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون سے تینوں ممالک کی مجموعی قوت مزید مضبوط ہوگی اور یہ خطے میں پائیدار امن کے قیام میں مثبت کردار ادا کرے گا۔حاجی نور محمد خان دومڑ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مضبوط، باوقار اور دیرپا تعلقات کے فروغ کو ترجیح دیتا ہے۔ سعودی عرب اور ترکیہ پاکستان کے قابلِ اعتماد برادر ممالک ہیں اور ان کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا اتحاد اور باہمی تعاون نہ صرف تینوں ممالک کے قومی مفادات کے تحفظ میں معاون ثابت ہوگا بلکہ پوری مسلم امہ میں اتحاد، یکجہتی اور تعاون کے فروغ کا باعث بھی بنے گا۔ تینوں برادر ممالک کے مابین بڑھتا ہوا تعاون خطے میں امن، استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لیے مزید مؤثر ثابت ہوگا۔آخر میں صوبائی وزیرِ خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دومڑ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں امن، استحکام، باہمی احترام اور اجتماعی ترقی کے لیے اپنا مثبت اور تعمیری کردار جاری رکھے گا۔