یو ٹی اے نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ،آریانا سبالینکا، جیسیکا پیگولا اور آئیگا سویٹیک پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ٹورنٹو(سپورٹس ڈیسک)بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا،امریکا کی ٹینس کھلاڑی جیسیکا پیگولا اور پولینڈ کی ٹینس سٹار اور 6گرینڈ سلام کی فاتح آئیگا سویٹیک اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں جبکہ چین کی شوائی ژینگ اورامریکا کی میڈیسن کیزتیسرے راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 28سالہ بیلاروس کی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میچ میں چین کی شوائی ژینگ کو0-2 سیٹس سے شکست دی۔ نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میچ میں 28سالہ بیلاروس کی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا نے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چین کی شوائی ژینگ کوسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6سے شکست دے کر اپنے فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے پری کوارٹرفائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکا کی جیسیکا پیگولا نے ازبکستان کی حریف کھلاڑی کمیلا اسٹینسلاوونا راکھیموواکو 4-6اور 0-6 سے شکست دی۔ پولینڈ کی ٹینس سٹار اور 6گرینڈ سلام کی فاتح آئیگا سویٹیک نے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں سوئس حریف کھلاڑی وکٹوریا گولوبک کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 1-6سے ہرا دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *