بھاگ ناڑی کے قریب مسلح ڈاکو مسافر ویگن کے مسافروں سے ہزاروں روپے نقدی درجنوں موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ کر فرار

ڈیرہ مراد جمالی(این این آئی) کچھی کے علاقے بھاگ ناڑی کے قریب مسلح ڈاکووں نے مسافر ویگن کے مسافروں سے ہزاروں روپے نقدی درجنوں موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے صدر پولیس تھانہ بھاگ ناڑی کی حدود انعام چوکی کے مقام پر بھاگ سے کویٹہ جانے والی مسافر ویگن کو نا معلوم ڈاکووں نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا ڈاکووں نے مسافروں سے ہزاروں روپے نقدی درجنوں موبائل فونز گھڑیاں ودیگر سامان چھین کر باسانی فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ڈاکووں کی تلاش شروع کردی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *