Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کیچ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل کیچ بال چیمپئن شپ 13 اگست سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی میں شروع ہو گی۔ پاکستان کیچ بال فیڈریشن کی صدر امہ لیلی کلثوم نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے فیڈریشن کے ساتھ منسلک صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کے علاوہ مختلف ڈیپارٹمنٹ کی خواتین اور مردوں کی ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لیں گے، چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ مزید معلومات کے لئے آرگنائزنگ سیکرٹری اسما سعید سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے