Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
پشین (ویب ڈیسک) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع پشین سے مربوط تحصیل سرانان، تحصیل پشین کے اجلاس منعقد ہوئے۔ تحصیل سرانان کمیٹی اجلاس کی صدارت تحصیل سیکرٹری عنایت خان نے کی جبکہ تحصیل پشین کمیٹی کے اجلاس کی صدارت تحصیل سیکرٹری عصمت خان کمالزئی نے کی۔ منعقدہ اجلاسوں سے ضلع پشین کے سیکرٹری عمر خان ترین، میئر پشین سردار اکبر خان ترین، عصمت خان کمالزئی اور عنایت خان نے خطاب کیا۔ اجلاسوں میں ضلع معاونین، ضلع کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ منعقدہ اجلاسوں میں تنظیمی سیاسی رپورٹس پیش ہوئی جس کا جائزہ لیا گیا اور منظوری دی گئی اجلاسوں سے ضلع سیکرٹری عمر خان ترین اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود اور ترقیاتی کاموں کیلئے ڈپٹی کمشنر کو دیئے جانے والے سوا ارب کی رقم مخصوص نظر افراد میں اسکیمات کی مد میں تقسیم کیا جارہا ہے، عوامی فلاح و بہبود کے اجتماعی اسکیمات کو نظرانداز کرکے انفرادی نوعیت کے اسکیمات کو منظور کرنا اور مسلط فارم47 کے نمائندوں کے منظور نظر افراد اور من پسند اشخاص کو ڈی سی کی بجائے ایک سیکٹر انچارج کے ذریعے تقسیم کرنے کا عمل قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پشین کے عوام اس وقت مسائل سے دوچار ہیں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، گیس کی عدم فراہمی، پینے کے صاف پانی کی قلت، سڑکوں کی ٹھوٹ پھوٹ سمیت بدامنی چوری ڈکیتی کے واقعات اور بدترین مہنگائی، سخت ترین بے روزگاری کی صورتحال میں عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ اسی طرح بند خوشدل خان روڈ جوکہ منزکی، برشور، منزری و دیگر علاقوں کیلئے زیر استعمال تھی جسے گزشہ سال تعمیر کیلئے کھنڈرات میں تبدیل کیا گیا اور ایک سال گزرنے کے باوجود اب تک اس شاہراہ پر تعمیراتی کام کا آغاز نہیں کیا گیا جس کے باعث روزانہ ہزاروں شہریوں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پشین کے مختلف علاقوں میں بجلی کی تاروں کی چوری میں ملوث عناصر اب تک قانون کی گرفت سے آزاد ہیں اور مسلسل تاروں کو چوری کرکے مذکورہ علاقوں کو تاریکی مسلط کردی گئی ہیں پہلے سے عوام بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے پریشان تھے اور اب بجلی سے مکمل محروم ہوچکے ہیں محکمہ کیسکو اور انتظامیہ بجلی کے تاروں کے چوری میں ملوث گروہوں کیخلاف کارروائی کرے اور بجلی کی مکمل وولٹیج کیساتھ فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔