Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

کوئٹہ(ویب ڈیسک)سیکرٹری پاپولیشن بلوچستان ظفر علی بلیدی،ڈی جی پاپولیشن غلام مصطفی،جمعہ خان، مشتاق مینگل،ڈاکٹر نسیم اللہ،گلینا الرحمن،مفتی احسان اللہ،حاجرہ فضادلاور نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑھتی آبادی سے بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں پاکستان اسوقت آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے،ماں اور بچے کی بہترین صحت کیلئے بچوں کی پیدائش میں وقفہ بہت ضروری ہے محکمہ پاپولیشن بلوچستان بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے شادی شدہ جوڑوں کو فیملی پلاننگ کے منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے رہنمائی فراہم کررہا ہے اور انہیں فیملی پلاننگ سے متعلق سامان کی مفت فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو ریجنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نواں کلی میں عالمی یوم آبادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطابب کرتے ہوئے کہی۔ مقررین نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو محض ایک مسئلہ سمجھنے کے بجائے تعلیم، مہارت اور بہتر صحت کی سہولیات کے ذریعے قومی ترقی کی طاقت میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستان دنیا کے زیادہ آبادی والے ممالک میں شامل ہے، جہاں حالیہ مردم شماری کے مطابق آبادی 24 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے آبادی میں مسلسل اضافے کے باعث صحت، تعلیم، روزگار، رہائش، صاف پانی، ٹرانسپورٹ اور دیگر بنیادی سہولیات کی طلب میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی یومِ آبادی اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ مستقبل کی خوشحالی کا انحصار آبادی میں اضافے کو مؤثر منصوبہ بندی، انسانی ترقی، معیاری تعلیم، بہتر صحت اور مساوی مواقع کے ذریعے قومی طاقت میں تبدیل کرنے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو ملک کے محدود وسائل، تعلیمی و طبی سہولیات، روزگار کے مواقع اور بنیادی خدمات پر اضافی دبا کا باعث بنتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل کے حل کے لئے دور رس پالیسیوں، موثر اقدامات اور دستیاب وسائل کے بہتر استعمال کی ضرورت ہے تاکہ آبادی کو ملک کی ترقی کے لئے ایک مثبت قوت بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ آبادی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پاپولیشن بلوچستان صوبے میں بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے فیملی پلاننگ کے حوالے سے شعورو آگاہی کیلئے اپنے پارٹنرز کے ساتھ ملکر کام کررہا ہے اور صوبے بھر میں شادی شدہ جوڑوں کو فیملی پلاننگ سے متعلق مفید معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پاپولیشن نے صوبے کے تمام علاقوں میں شادی شدہ جوڑوں کو فیملی پلاننگ سے متعلق سامان کی مفت فراہمی کو یقینی بنارہا ہے اورفیملی پلاننگ پرعملدرآمد کرنے والے تمام جوڑوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آبادی میں بے تحاشہ اضافے کو کنٹرول کرنے کیلئے مزید اقدامات اْٹھائیں جائیں تاکہ ہم پاکستان اور بلوچستان کی آبادی کو دیرپا امن، خوشحالی اور معاشی ترقی کے ایک طاقتور انجن میں تبدیل کریں اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں شیلڈ اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔