Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

خیبر پختونخوا (ویب ڈیسک )پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے اور اس کے بعد کیے گئے آپریشن میں ایک ڈی ایس پی سمیت متعدد پولیس اہلکار ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران ڈی ایس پی سٹی دیار خان دو دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہلاک ہو گئے ہیں۔بعد ازاں ضلع پولیس افسر (ڈی پی او) طارق حبیب نے بتایا کہ ’حملے اور آپریشن کے نتیجے میں مجموعی طور پر ڈی ایس پی سمیت سات پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ ڈی ایس پی مجاہد حسین سمیت 18 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ہنگو کے علاقے خزینہ بانڈہ میں پولیس چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انھوں نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ’شدت پسندوں کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’قیامِ امن حکومت کی اولین ترجیح ہے اور پولیس فورس کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔‘ادھر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور ڈی ایس پی سمیت ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔گورنر نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں اور شدت پسند اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔