بارکھان کے علاقے کھٹہ چوکی کے مقام پر مسلح افراد کی پولیس کی گاڑی پرفائرنگ سے ڈی ایس رکھنی مرید بگٹی شہید ہوگئے 

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے کھٹہ چوکی کے مقام پر مسلح افراد کی پولیس کی گاڑی پرفائرنگ سے ڈی ایس رکھنی مرید بگٹی شہید ہوگئے ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ۔ایس پی بارکھان عبدالحق نے بتایا کہ ڈی ایس رکھنی مرید بگٹی علاقے میں گشت کررہے تھےکہ بارکھان کے علاقے کھٹہ چوکی کے مقام پر مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی ، ایس پی بارکھان کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس بارکھان مرید بگٹی شہید ہوگئے ، اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری ملزمان کی گرفتاری کیلئے موقع پر پہنچ گئی مزید کاروائی جاری ہے 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *