Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

لاہور(ویب ڈیسک )محکمہ داخلہ پنجاب نے 14 شہدائے پولیس کو گھر اور مالی مراعات دینے کی منظوری دےدی۔صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں اہم اجلاس ہوا، فرائضِ کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے پولیس ملازمین کیلئے شہداءپیکج کی منظوری دی گئی، 14 شہداءپولیس کیلئے مختلف شہید پیکجز کی منظوری دی گئی۔صوبائی وزیر نے تمام شہداءکے ورثاءکو مالی واجبات اور مراعات بروقت فراہم کرنے کی ہدایت کی، سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد، ایڈیشنل سیکرٹری پولیس کنور انوار علی خان، ڈی آئی جی ویلفئیر محبوب راشد اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔بھکر اور لیہ میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے بہادر شہداءکیلئے پیکج 1، بہاولنگر، سرگودھا، راجن پور، فیصل آباد اور گجرات میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والوں کیلئے شہید پیکج 2 اوربہاولنگر، ڈی جی خان، رحیم یار خان اور ساہیوال میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والوں کیلئے شہید پیکج 3 کی منظوری دی گئی۔داجل چیک پوسٹ بھکر پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد شہباز اور کانسٹیبل محمد فہیم کیلئے پیکج 1، لیہ کے شہید کانسٹیبل محمد اسد نصیر کیلئے پیکج 1، بہاولنگر کے شہید سب انسپکٹر شاہد پرویز کیلئے پیکج 2، سرگودھا کے شہید سب انسپکٹر عامر رضوان کیلئے پیکج 2، راجن پور کے شہید کانسٹیبل محمد ناصر کیلئے پیکج 2، فیصل آباد کے شہید ڈرائیور کانسٹیبل افتخار احمد کیلئے پیکج 2، گجرات کے شہید کانسٹیبل مرزا عمر آفتاب بیگ کیلئے پیکج 2 کی منظوری دی گئی۔ بہاولنگر کے شہید سب انسپکٹر محمد زمان ضیاءکیلئے پیکج 3، بہاولنگر کے شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد بشیر کیلئے پیکج 3، ڈی جی خان کے شہید کانسٹیبل محمد بسم اللہ کیلئے پیکج 3 ، رحیم یار خان کے شہید کانسٹیبل محمد رمضان کیلئے پیکج 3، ساہیوال کے شہید کانسٹیبل طاہر الزماں صدیقی کیلئے پیکج 3، بہاولنگر کے شہید کانسٹیبل محمد وارث کیلئے پیکج 3 کی منظوری دی گئی۔پیکج 1 کے تحت شہید کانسٹیبل کے ورثاء کو 1 کروڑ روپے، 5 مرلے کا گھر اور دیگر مراعات ملیں گی، پیکج 2 کے تحت شہید کانسٹیبل کے ورثاءکو 40 لاکھ روپے، 5 مرلے کا گھر اور دیگر مراعات ملیں گی، پیکج 2 کے تحت شہید اے ایس آئی کے ورثاءکو 50 لاکھ روپے، 7 مرلے کا گھر اور دیگر مراعات ملیں گی۔پیکج 3 کے تحت شہید کانسٹیبل کے ورثاءکو 35 لاکھ روپے اور دیگر مراعات ملیں گی، پیکج 3 کے تحت شہید اے ایس آئی اور سب انسپکٹر کے ورثاءکو 40 لاکھ روپے اور دیگر مراعات ملیں گی، صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے کہا کہ شہداء کے اہلِ خانہ کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، کسی بھی شہید کے خاندان کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے، شہداءہمارے ماتھے کا جھومر اور پوری قوم کا فخر ہیں۔صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں، حکومتِ پنجاب شہداءکے لواحقین کی بھرپور امداد جاری رکھے گی۔پولیس جوانوں کو دوران ڈیوٹی شہید کرنے والے دہشت گردوں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، اجلاس کے اختتام پر شہداءکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔