Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

سرینگر(این این آئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ قصبے میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سی آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل ہندواڑہ کی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز (ڈی پی ایل) میں رات کے وقت اچانک بے ہوش ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔ ہلاک ہونے والے سی آرپی ایف اہلکار کی شناخت شیو کمار کے نام سے ہوئی ہے جو بھارتی ریاست تامل ناڈو کا رہائشی تھا۔