Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
حب(این این آئی) آئی جی بلوچستان پولیس محمد طاہر کے احکامات پر ایس پی ضلع حب ایس پی مرزا بلال حسن اور ایس ڈی پی او حب سرکل کی نگرانی میں جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں مورخہ 24 جولائی 2026 کو ضلع حب پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO):مختلف کارروائیوں کے دوران اہم کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ہے حب پولیس کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سٹی پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 265/2026 بجرم دفعات 353، 324، 186، 427، 341، 147، 148، 149 تعزیراتِ پاکستان مع دفعہ 7 انسدادِ دہشت گردی ایکٹ میں نامزد ملزم کو گرفتار کر لیاہے ملزم مذکورہ مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا ضلع حب پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔تھانہ ساکران کی حدود میں ناجائز اسلحہ کے خلاف جاری مہم کے دوران ساکران ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک عدد غیر لائسنس یافتہ 30 بور پسٹل بمعہ میگزین اور 2 عدد زندہ کارتوس برآمد کیے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 54/2026 تحت دفعہ 15-E بلوچستان آرمز آرڈیننس درج کر لیا گیاہے جبکہ ایک اورکارواء تھانہ ساکران پولیس نے موٹر سائیکل اسنیپ چیکنگ کے دوران مشتبہ شخص کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1,500 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 53/2026 تحت دفعہ 9(1)3(c) CNSA درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔