ملک بھر میں پیٹرول پمپ مالکان کا غیر معینہ مدت تک ہڑتال اور بندش کا اعلان

اسلام آباد ویب ڈیسک ، پاکستان میں پیٹرول پمپ مالکان کا غیر معینہ مدت تک پمپس بند رکھنے کا اعلان۔ آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن اور پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد 22 جولائی کی رات 12 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس غیر معینہ مدت کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ (روزانہ) تعین کا نیا نظام متعارف کرایا ہے، جسے پیٹرول پمپ مالکان نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس پالیسی سے آئل ٹینکرز، ترسیل اور قیمتوں کے نظام پر شدید منفی اثرات پڑیں گے۔پمپ مالکان کاروباری لاگت اور مہنگائی میں اضافے کے پیشِ نظر ڈیلر کمیشن/مارجن میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن حکومت اور وزارتِ پیٹرولیم کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں اس پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔اس اعلان کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر شہریوں کا رش بڑھنے کا خدشہ ہے، جبکہ ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، ہڑتال جاری رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *