امریکی دوہری شہریت رکھنے والوں کےلئے اہم سفری ہدایت

نیویارک (این این آئی) یوایس سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی نے امریکی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کیلئے اہم سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تمام امریکی شہری خواہ وہ کسی دوسرے ملک کی شہریت رکھتے ہوں امریکہ میں داخل ہوتے وقت اور امریکہ سے روانگی کے وقت صرف ویلڈ یوایس پاسپورٹ استعمال کرنے کے پابند ہیں -یوایس سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی حکام کے مطابق یہ قانون بالغ افراد کے ساتھ ساتھ بچوں پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا-دوہری شہریت رکھنے والے امریکی شہری امریکی سفر کیلئے اپنے غیر ملکی پاسپورٹ پر الیکٹرانک سسٹم فار ٹریول اتھرائزیشن (ESTA)اس کے بارے میں بھی انہوں نے ہدایت جاری کی ہے ESTAاگر آپ حاصل کرتے ہیں وہ آپ نے غیر ملکی پاسپورٹ پر حاصل نہیں کرنا بلکہ امریکی پاسپورٹ پر حاصل کرنا ہے- ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے خبردار کیاگیا ہے ایسے افراد کی ESTAدرخواستیں معمول کے مطابق مسترد یا منسوخ ِکر دی جاتی ہیں -امریکی حکام نے بیرون ملک مقیم امریکی شہریوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ امریکہ کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو روانگی سے پہلے وہ اپنے امریکی پاسپورٹ کی معیاد ضرور چیک کرلیں اگر پاسپورٹ آپ کا ایکسپائر ہونے والا ہے چھ ماہ سے کم عرصہ رہ گیا ہے تو اپنے پاسپورٹ کو ضرور رنیوکروائیں -آپ کا پاسپورٹ ویلڈ ہونا چاہئے بہت سے ممالک وہ تقاضا کرتے ہیں کہ ان کے ملک میں جب آپ آ جا رہے ہیں تو آپ کے پاس کم ازکم چھ ماہ کا ویلڈ پاسپورٹ ہونا چاہئے-وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے ایکس پر ایک پوسٹ کیا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے آنے والے جو فارن سٹوڈنٹ ہیں ان کو چار سال لیگل سٹے کی اجازت دی جائے گی-کیرولین کے مطابق اس اقدام کا مقصد قانون سقم کو ختم کرنا ہے کہ جس کی وجہ سے بعض فارن سٹوڈنٹ جب امریکہ میں آجاتے تھے وہ یہاں غیرمعینہ مدت تک یہاں قیام کرتے ہیں اب فارن سٹوڈنٹ کو چار سال کیلئے قیام کی اجازت ہو گی -چار سال کے بعد انہیں دوبارہ پٹیشن فائل کرسکتے ہیں-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *