ورلڈ کپ فائنل دیکھنا آسان نہیں، ہوٹل اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات نے شائقین کو حیران کر دیا

امریکہ ویب ڈیسک ، فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل آج رات امریکہ کی ریاست نیوجرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم (نیویارک/نیوجرسی اسٹیڈیم) میں کھیلا جائے گا، جہاں 82,500 سے زائد شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔فائنل کے موقع پر نیویارک اور نیوجرسی میں ہوٹلوں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عام دنوں میں 150 سے 500 ڈالر یومیہ کرائے والے کئی کمرے فائنل کی رات 4,500 ڈالر (تقریباً 12 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے) تک میں بک کیے جا رہے ہیں، کیونکہ دنیا بھر سے ہزاروں شائقین میچ دیکھنے پہنچ چکے ہیں۔
دوسری جانب اسٹیڈیم تک آنے جانے کے لیے NJ Transit نے خصوصی ٹرین سروس کے کرایوں میں بھی نمایاں اضافہ کیا۔ ابتدا میں آمد و رفت کا کرایہ 150 ڈالر مقرر کیا گیا تھا، تاہم بعد میں اسے کم کر کے 105 ڈالر کر دیا گیا۔ اس اضافے پر شائقین اور مقامی حکام کی جانب سے تنقید بھی سامنے آئی۔
فائنل کے ٹکٹ بھی تاریخ کے مہنگے ترین ٹکٹوں میں شمار کیے جا رہے ہیں، جبکہ ہوٹل، ٹرانسپورٹ اور دیگر اخراجات نے اس ورلڈ کپ کو شائقین کے لیے انتہائی مہنگا بنا دیا ہے۔ اس کے باوجود فائنل کے لیے شائقین کا جوش و خروش برقرار ہے اور اسٹیڈیم مکمل طور پر بھرنے کی توقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *