Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

تہران۔(انٹر نیشنل ڈیسک) ایران نے کویت میں ہونے والے ڈرون حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے واقعے کی حقیقت جاننے کے لیے کویت اور اٹلی کے ساتھ مشترکہ تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کر دی ہے۔ شنہوا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح اور اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیے۔
اس موقع پر عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران کا اس واقعے سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے اور تہران حملے کی تفصیلات، اس کے اصل ماخذ اور اس میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے لیے کویت اور اٹلی کے ساتھ مشترکہ تحقیقات کے لیے تیار ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے کویتی ہم منصب سے گفتگو کے دوران حملے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، جبکہ اطالوی وزیر خارجہ سے رابطے میں دو اطالوی شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔