“ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے بھارت کو صرف 23 گیندوں میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی”

ہانگ کانگ سکسز کے گروپ سی کے اہم مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو صرف 3.5 اوورز میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر شاندار فتح حاصل کر لی ہے۔ میشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے کپتان کرونال پانڈیا کی زیر قیادت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں پر 88 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے ششانک سنگھ نے 11 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 40 جبکہ نیتش رانا نے 19 رنز بنائے جبکہ کرونال پانڈیا اور راہول تیوتیا بغیر کوئی رن بنائے پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ جواب میں 89 رنز کا ہدف پاکستان نے محض 23 گیندوں میں حاصل کر لیا جس میں کپتان عباس آفریدی نے 8 گیندوں پر 35 رنز بنائے جبکہ خواجہ نافع نے 12 گیندوں پر 41 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ عباس آفریدی نے کرونال پانڈیا کے واحد اوور میں 31 رنز بٹوائے۔ پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے بولنگ میں 2 وکٹیں حاصل کی اور کرونال پانڈیا کو صفر پر بولڈ کیا۔ اس فتح کے بعد پاکستان گروپ سی میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گیا ہے جبکہ بھارت کا اگلا میچ متحدہ عرب امارات کے خلاف ہوگا جو ان کے لیے جیتنا لازمی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *