Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہفتہ 31 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کا فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ شاہین شاہ آفریدی کی زیر قیادت قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر اپنی پہلی ون ڈے ٹرائی سیریز ٹرافی جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی جبکہ سری لنکا کی قیادت کشل مینڈس کریں گے۔ میچ کا ٹاس دوپہر 12:30 بجے ہوگا اور پہلی گیند دوپہر 1:00 بجے پھینکی جائے گی۔ پاکستان کی سر زمین پر کھیلی جانے والی یہ چوتھی ون ڈے ٹرائی سیریز ہے اس سے قبل 1994 میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ 2004 میں سری لنکا اور زمبابوے جبکہ 2025 میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ اس طرح کے ایونٹس کا حصہ رہ چکے ہیں۔ ہوم ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دو اور سری لنکا کے خلاف ایک کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور اب ان کی نظریں اپنی ہوم گراؤنڈ پر پہلی ٹرائی سیریز کی فتح پر مرکوز ہیں۔