ایشین گیمز،جیولین تھرو ایونٹ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرجیولین تھرو ایونٹ سری لنکا کے رومیش پتھراگے نے جیت لیا

 ناگویا (سپورٹس ڈیسک)ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔جیولین تھرو میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو بھی کردی جو 76.69 میٹر رہی جبکہ دوسری تھرو ضائع ہوگئی تاہم ارشد ندیم نے تیسری تھرو میں کم بیک کیا اور نیزے کو 80.29 میٹر دور پھینک دیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی تھروور چوتھے نمبر پر آگئے۔ارشد ندیم کی چوتھی، پانچویں اور چھٹی تھرو ضائع ہوئی،ارشد ندیم کی سب سے بہترین تھرو 80.29 میٹر رہی اور یہ ان کی سیزن بیسٹ تھرو بھی تھی۔جیولین تھرو ایونٹ سری لنکا کے رومیش پتھراگے نے جیت لیا، انہوں نے 88.55 میٹر کی تھرو کے ذریعے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ بھارت کے یشویر سنگھ دوسرے اور روہت یادیو تیسرے نمبر پر رہے۔ادھر لانگ جمپ مقابلوں میں پاکستان کے انصر عباس بھی ناکام رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *