Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

بشکک (سپورٹس ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہیں بشکیک میں منعقد ہونے والے چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز میں پاکستان کے دستے کی شرکت دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی ایک قابلِ فخر قوم کے رنگوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ثقافتی ورثے، مہارت اور کھیلوں کے جذبے کے اس جشن میں شریک ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی نیک خواہشات ٹیم پاکستان کے ساتھ ہیں۔