پاکستان انڈر 19 ٹیم کا انگلینڈ میں بھرپور ٹریننگ ، بیٹرز کو انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی ہدایات دیں

لندن(سپورٹس ڈیسک) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے ارونڈل کاسل کرکٹ گراؤنڈ میں سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں پہلا ٹریننگ سیشن کیا، قومی ٹیم نے دوپہر میں بھرپور پریکٹس کی۔ہیڈ کوچ شاہد انور نے ٹریننگ سیشن سے قبل کھلاڑیوں سے گفتگو کی اور بیٹرز کو انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی ہدایات دیں، کوچنگ سٹاف نے نیٹ سیشن میں کھلاڑیوں کے ساتھ کام کیا، جبکہ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔پاکستان انڈر 19 ٹیم انگلینڈ انڈر 19 ٹیم کے خلاف ایک یوتھ ٹیسٹ اور چار یوتھ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی، سیریز 2 سے 16 ستمبر تک جاری رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *