Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300

بنوں (سپورٹس ڈیسک)زیاد اکرم درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں عمرزائی اکیڈمی نے کمبائنڈ غوری والہ کو 0-2 گول سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ دونوں گول کھیل کے پہلے ہاف میں ہوئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن (ٹیکنیکل کمیٹی)کے رکن اسرار بنگش کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی(آج)جمعہ کو اماندی کلب اور القریش کلب کی ٹیموں کے درمیان بنوں سپورٹس کمپلیکس بنوں میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 50 نامور ٹیمیں ناک آٹ سسٹم پر پی ایف ایف قوانین کے تحت حصہ لے رہی ہیں۔