جنوبی افریقا کے باکسنگ چیمپئن زولانی فائرنگ سے قتل، شبہ میں چار افراد گرفتار

 جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا میں باکسنگ چیمپئن زولانی ٹیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق باکسنگ چیمپئن زولانی کے قتل کے شبہ میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ جنوبی افریقی باکسر زولانی کو جمعے کے دن ان کے گھر کے باہر گولی ماری گئی تھی، فائرنگ کے واقعے میں زولانی کے ساتھ ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں۔واضح رہے کہ زولانی 2014 سے 2015 تک انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے جونیئر بینٹم ویٹ چیمپئن رہے۔2017 سے 2019 تک ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کا بینٹم ویٹ ٹائٹل زولانی کے پاس رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *