Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
Physical Address
Office NO. 3, Floor 1, Arshad Durrani Building, Alamdar Road.
Quetta, Balochistan | 87300
برسلز (سپورٹس ڈیسک)ہاکی ورلڈ کپ میں ارجنٹائن سے عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم میں ایونٹ سے آ وٹ ہوگئی۔ بھارتی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کے دوسرے را ونڈ کے اہم پول میچ میں ارجنٹائن کے خلاف توقعات پر پورا نہ اتر سکی اور 3-5 سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ارجنٹینا نے کھیل کے آغاز سے ہی بھارتی دفاع کو دبا و میں رکھا اور میچ کے پہلے ہی منٹ میں خواکین توسکانی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ چھٹے منٹ میں نیکولس ڈیلا ٹورے نے پینلٹی کارنر پر دوسرا گول بھی کر دیا۔بھارت کی جانب سے سکھجیت سنگھ نے 10ویں منٹ میں پہلا گول کر کے خسارہ کم کرنے کی کوشش کی، تاہم ارجنٹینا کے ٹامس ڈومین نے 33ویں اور 45ویں منٹ میں گول بنا کر برتری کو 1-4 کر دیا۔53ویں منٹ میں لوکاس توسکانی نے ارجنٹینا کا پانچواں گول داغ دیاتاہم بھارت کی جانب سے سکھجیت سنگھ نے 58ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول اور ہاردک سنگھ نے 59ویں منٹ میں پینلٹی اسٹروک پر ایک اور گول کیا تاہم تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔پول ای سے نیدرلینڈز پہلے ہی سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ تینوں میچز ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم اب 7ویں یا 8ویں پوزیشن کے لیے میچز کھیلے گی۔خیال رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم بھی ورلڈ کپ سے آ وٹ ہوچکی ہے، تاہم اب اسے 11ویں یا 12ویں پوزیشن کے لیے جنوبی افریقہ سے مقابلہ کرنا ہے۔