ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026میں قومی جونیئر گرلز ہاکی ٹیم کی شرکت کے سلسلے میں تربیتی کیمپ (آج)سے شروع ہوگا

 اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چین میں منعقد ہونے والے ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026میں قومی جونیئر گرلز ہاکی ٹیم کی شرکت کے سلسلے میں تربیتی کیمپ18 اگست سے شروع ہوگا۔مزکورہ تربیتی کیمپ کےلئے اسلام آباد میں حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی قومی گرلز انڈر18 /،انڈر21چیمپئن شپ کی سرفہرست (ٹاپ 4)ٹیموں کی تمام کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے تاکہ تمام باصلاحیت کھلاڑیوں کو مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ بنانے کا مساوی موقع مل سکے۔ تمام منتخب کھلاڑیوں کو 18 اگست، شام چار بجے فاطمہ جناح ویمنز ہاسٹل میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایشین ہاکی فیڈریشن کی ہدایات کے مطابق صرف وہی کھلاڑی جونیئر ویمنز ایونٹ میں شرکت کی اہل ہوں گی جن کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 2006 یا اس کے بعد کی ہے۔ عمر کی حد سے متعلق ایشین ہاکی فیڈریشن کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق اس بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت سے پاکستان کی باصلاحیت اور نوجوان گرلز کھلاڑیوں کو ایشیائی سطح کے اعلی ترین مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کے لوہا منوانے اور قیمتی بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے کا بہترین موقع میسر آئے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *