ڈارون ٹیسٹ،اسمتھ کا دلچسپ ریویو اور ٹریوس ہیڈ کی بیلز رکھنے کی ویڈیو وائرل

 ڈارون(سپورٹس ڈیسک) ڈارون ٹیسٹ میں بنگلا دیش کے خلاف آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ کا دلچسپ ردعمل اور ٹریوس ہیڈ کی بیلز رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔بنگلادیش کے خلاف دوسری اننگز میں اسٹیو اسمتھ نے امپائر کی جانب سے آٹ دینے سے پہلے ہی ریویو لینے کا اشارہ کر دیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اسے اب تک کا تیز ترین ریویو قرار دے دیا، ڈی آر ایس میں اسمتھ ناٹ آؤٹ قرار پائے۔دوسری جانب ٹریوس ہیڈ کی کلین بولڈ ہونے کے بعد وکٹ پر دوبارہ خود بیلز رکھنے کی ویڈیو بھی توجہ کا مرکز بن گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *